لاہور ، ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد لوہے کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا

بدھ 14 مارچ 2018 19:58

لاہور ، ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد   لوہے کی قیمت میں بھی اضافہ کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) بین الااقوامی مارکیٹ میں لوہے کی قیمتوں میں اضافے اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے رحجان کے باعث صوبائی دارلحکومت لاہور کی لاہا مارکیٹ میں لوہے کی قیمت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے بتایا گیا ہے کہ لوہا مارکیٹ میں لوہے ، آئرن اینگل سمیت لوہے کی دیگر مصنوعات میں 8 سے 9 ہزار روپے فی ٹن اضافہ ہو گیا ہے جس سے لوہے کی مصنوعات کی قیمتیں 80 ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ گئی ہیں جبکہ اس اضافے کے باعث لوہے کے سکریپ کی قیمت میں بھی 400 روپے فی من اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس اضافے کے ساتھ سکریپ کی قیمت 2 ہزار روپے فی من پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ماہرین تعمیرات کا کہنا ہے کہ لوہے کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عام شہری کیلئے گھر بنانا مشکل ہو گیا ہے۔ ایک پانچ مرلے کی تعمیر میں 50 ہزار روپے اور 10 مرلے کے مکان کی تعمیر پر 4 سے پانچ لاکھ روپے اضافی اخراجات آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :