ایف بی آر نے بے نامی کمپنی کے مزید بنک اکاونٹس کا سراغ لگا لیا

بدھ 14 مارچ 2018 19:58

ایف بی آر نے بے نامی کمپنی کے مزید بنک اکاونٹس کا سراغ لگا لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کارروائی کرتے ہوئے این آئی ڈی سی نامی کمپنی کے مزید بنک اکاونٹس کا سراغ لگا لیا ہے ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنی 2010 ء سے ودہولڈنگ ٹیکس کی مد ایف بی آر کی 66 کروڑ 40 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے جبکہ ایف بی آر نے کمپنی کے بنک اکاونٹ پہلے ہی منجمد کر رکھے ہیں جنہیں منجمد کیے 9 دن گزر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :