کیتھے پیسفک کو71 سالہ تاریخ میں پہلا خسارہ درپیش

بدھ 14 مارچ 2018 18:49

کیتھے پیسفک کو71 سالہ تاریخ میں پہلا خسارہ درپیش
ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء)ہانگ کانگ کی فضائی کمپنی کیتھے پیسفک نے کہا ہے کہ 2017 کے دوران اسی71 سالہ تاریخ میں پہلا خسارہ ہوا جس کی وجہ ایندھن کے نرخوں میں اضافہ اور حریف ایئرلائنز کی جانب سے شدید مسابقت ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے چیئرمیں جان سلوسر کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2017 کے دوران اس کا کل خسارہ 1.26 ارب ہانگ کانگ ڈالر (161 ملین امریکی ڈالر) رہا ۔سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری اضافے اور حریف فضائی کمپنیوں سے شدید مسابقت بھی خسارے کا سبب بنی۔۔