پلاسٹک مصنوعات کی نمائش PAKPLAS رواں ماہ 16 سے 18 مارچ تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی

بدھ 14 مارچ 2018 18:49

پلاسٹک مصنوعات کی نمائش PAKPLAS رواں ماہ 16 سے 18 مارچ تک لاہور ایکسپو سینٹر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان کی سب سے بڑی پلاسٹک مصنوعات کی نمائش PAKPLAS رواں ماہ 16 سے 18 مارچ 2018ء تک لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی۔ گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نمائش کا افتتاح کریں گے۔ پاکستان پلاسٹک مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم ای) کی جانب سے مرتب کردہ یہ نمائش بین الاقوامی پلاسٹک نمائشوں کی مناسبت سے تیار کی گئی ہے۔

اس کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں پاکستان پلاسٹک انڈسٹری کی پیشکشوں اور کامیابیوں کی نمائش کے علاوہ یہ متعدد معلوماتی سیشنز پر مشتمل ہوگی جن میں تکنیکی ترقی، صلاحیتیں، ابھرتے ہوئے رجحانات اور اس شعبہ کی برآمدی صلاحیت شامل ہیں۔ اس تین روزہ ایونٹ میں توقع ہے کہ مقامی اور بین الاقوامی کاروباری اداروں سے صنعتی خریدار، ماہرین، کاروباری شخصیات، ریگولیٹرز، سرمایہ کاروں اور پروفیشنل وفود کی بڑی تعداد شرکت کرے گی جو اپنے کاروباری تعلقات کی توسیع اور معیشت کے اس اہم شعبہ میں باہمی تعاون کیلئے نئے مواقع تلاش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

PAKPLAS کے چیف آرگنائزر سید نبیل ہاشمی نے کہا کہ یہ ایونٹ پلاسٹک پروسیسنگ انڈسٹری کے شراکت داروں کو راغب کرنے اور اجتماعی اقدامات میں سہولت کے لئے ترتیب دیا گیا ہے جہاں اس صنعت کے تمام طبقات جن میں خام مال کے پروڈیوسرز، پروسیسرز، پلاسٹک مشینری مینوفیکچررز، میکرز آف مائولڈز اینڈ ڈائیز، ٹریڈرز اور پلاسٹک خام مال کے درآمد/برآمد کنندگان، مکمل تیار اور نیم تیار شدہ اشیاء کے پروڈیوسرز اس صنعت میں ترقی کو فروغ دینے کے لئے بات چیت اور اپنے خیالات کا تبادلہ کر سکیں گے۔ PAKPLASA کو اس شعبہ میں مایہ ناز کاروباری اداروں اور ایسوسی ایشن کی جانب سے وسیع معاونت حاصل ہے۔ ۔

متعلقہ عنوان :