ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

بدھ 14 مارچ 2018 18:36

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء)ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں مجموعی طور پرکمی ہوئی جس کی وجہ سٹاک میں اضافہ اور طلب میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اگست کے لیے سودے 0.4 ین کم ہوکر 192.3 ین (1.80 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 5 یوان بڑھ کر 12695 یوان (2005 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اپریل کے لیے سودے 0.8 امریکی سینٹ کم ہوکر 145.6 سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔۔