ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی

بدھ 14 مارچ 2018 18:36

ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی
ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء)ایشین سٹاک مارکیٹس میں مندی رہی جس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دو اہم امریکی عہدیداروں کی برطرفی اور چین پر نئے ٹیکسوں کے نفاذ کے امکانات ہیں۔

(جاری ہے)

ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 190.81 پوائنٹ (0.87 فیصد) گر کر 21777.29 پوائنٹ پر بند ہوا۔ٹاپکس انڈیکس 7.82 پوائنٹ (0.45 فیصد) کمی کے ساتھ 1743.21 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 395.14 پوائنٹ کمی کے ساتھ 31206.31 پوائنٹ رہا۔۔