ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا روس اور قازکستان میں پاکستان ٹریڈ ایکسپوکے انعقاد کا اعلان خوش آئند ہے ،خادم حسین

بدھ 14 مارچ 2018 18:28

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا روس اور قازکستان میں پاکستان ٹریڈ ایکسپوکے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مارچ2018ء) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے ٹریڈڈویلپمنٹ آف پاکستان کی جانب سے روس ارو قازکستان میں"پاکستان ٹریڈ ایکسپو"کے انعقادکے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 20اپریل سی29اپریل تک قازکستان کے شہر الماتے،5مئی سے لے کر13مئی تک روش کے شہر نوسی برسک اور 25مئی سی3جون تک روس کے شہر کازان کے ایکسپو سینٹر میں "پاکستان ٹریڈ ایکسپور"کے انعقاد سے ملکی اشیاء کی نمائشوں سے ملکی صنعتی شعبہ ترقی کرے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ روس اور قازکستان میں پاکستان ٹریڈ ایکسپو میں ٹیکسٹائل، ہینڈی کرافٹس، ملبوسات، ٹیکسٹائل انڈر گارمنٹس، ٹیکسٹائل بیڈنگ، لیدر گارمنٹس ،فٹ ویئر ،سپورٹس ویئر ،تولیوں، قیمتی پتھروں ،سرجیل و آرائشی آلات ،فوڈ سمیت دیگر اشیاء کی نماشوں سے ملکی صنعتیںکی اشیاء کی مانگ میں اضافہ ہوگا بیرون ملک ایکسپو سے ملکی برآمدات اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا اور تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :