پنجاب یونیورسٹی آسا کی جنرل باڈی کا اہم اجلاس (کل) ہوگا

بدھ 14 مارچ 2018 18:27

لاہور۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن (آسا)کے نو منتخب عہدیداران نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اورکل 15مارچ بروز جمعرات الرازی ہال میں منعقد ہونے والی جنرل باڈی کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی، صدرآسا ڈاکٹر محبوب حسین، سیکرٹری ڈاکٹر اظہر نعیم، نائب صدر شبیرخان اور ڈاکٹر کامران مرزاسمیت دیگر عہدیداروں نے نیو کیمپس اور اولڈکیمپس کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیاجہاں اساتذہ برادری نے انہیںجنرل باڈی میں شرکت کی یقین دہانی کرانے کے ساتھ آسا کی نو منتخب قیادت کا بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا، اس کے علاوہ کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ڈاکٹر محبوب حسین سے ملاقات کی اور انہیں صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔

متعلقہ عنوان :