ٹینگ پاکستان کے ساتھ شعیب اختر کی شراکت داری

بدھ 14 مارچ 2018 18:17

ٹینگ پاکستان کے ساتھ شعیب اختر کی شراکت داری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) شعیب اختر نے ٹینگ پاکستان کے ساتھ حال ہی میں شراکت داری کی ہے جس کے تحت اسکے سیزن کے آغاز کے ساتھ مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں ۔ سابق پاکستانی کرکٹر اپنی تیزرفتار بالنگ کی وجہ سے مشہور ہیںاور وہ 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ کرکے گینز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام بناچکے ہیں۔

شعیب اختر نے پوڈر مشروبات کی مارکیٹ میں قائدانہ کردار کے حامل ٹینگ کے ساتھ شراکت داری کا اعتراف کیا ہے۔ ٹینگ برانڈ کی سرگرمیوں کا حصہ بننے کے ساتھ انہوں نے روزمرہ کاموں میں سیلز ٹیموں کی خدمات کو سراہا اور انکی ہمت بڑھانے کے لئے مارکیٹوں کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے دکانداروں کو ٹینگ کے مختلف ذائقوں کے اسٹاک رکھنے کی حوصلہ افزائی کی۔

(جاری ہے)

پھلوں کے ذائقے کے ساتھ فوری تیار ہونے والے مشروب ساز برانڈ نے اپنی مہم کو اسپیڈ کے عنوان کے ساتھ شعیب اختر سے وابستہ کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹینگ مشروب بھی باآسانی اور تیزی کے ساتھ تیار ہوجاتا ہے اور اس کو بنانا انتہائی سادہ عمل ہے۔ اس شراکت داری کے دوران مختلف طے شدہ سرگرمیوں کو اسپیڈ کے عنوان سے وابستہ کیا گیا ہے۔ ٹینگ کے ساتھ وابستگی کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا، "جب ہم باآسانی اور تیزی سے تیار ہونے والے پوڈر مشروبات کا نام لیتے ہیں تو فورا ٹینگ کا نام ذہن میں آجاتا ہے ۔

اپنی پیاس فورا بجھانے کے لئے یہ صرف موسم گرما کا مشروب نہیں ہے بلکہ میری ترجیح میں یہ سارا سال شامل ہوتا ہے اور کسی بھی اسپورٹس مین کے لئے یہ بہترین مشروب ہے۔" مانڈیلیز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر عثمان منیر نے کہا، "ٹینگ نے گزشتہ دہائی میں غیرمعمولی نتائج پیش کئے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ پچھلے چند سالوں کے دوران ہم نے مارکیٹ میں اسکے نئے ذائقے متعارف کرائے ہیں ۔

اس سلسلے میں ہم ایسی مختلف مہمات اور سرگرمیاں تیار کرتے ہیں جن کے ذریعے ہم صارفین سے رابطے میں رہتے ہیں تاکہ بھرپور پسندیدگی کے ساتھ لوگوں کے ذہنوں میں برانڈ کا نام فوری ابھر کر سامنے آئے۔ ٹینگ کی جانب سے حال ہی میں ایپل فلیور متعارف کرایا جانا اس کی مسلسل پیش رفت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔" ٹینگ وقت گزرنے کے ساتھ اپنی بہترین انداز سے رسائی کے پروگرامز کے ذریعے تیزی سے مقبول ہوتا جارہا ہے۔ حال ہی میں اس برانڈ نے شراکت داریوں اور اسپانسر شپ کے موثر استعمال پر سلور ورلڈ ایڈورٹائزنگ ریسرچ سینٹر (ڈبلیو اے آر سی) میڈیا ایوارڈ جیتا ہے۔ شعیب اختر کے ساتھ شراکت داری برانڈ کی جانب سے یہ ایسی ہی ایک اور حکمت عملی ہے۔

متعلقہ عنوان :