60لاکھ سے زائد 4G صارفین کے ساتھ زونگ4G نے ایک اوراہم سنگ میل عبور کر لیا

بدھ 14 مارچ 2018 18:17

60لاکھ سے زائد 4G صارفین کے ساتھ زونگ4G نے ایک اوراہم سنگ میل عبور کر لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء)پاکستان میں 60 لاکھ سے زائد صارفین کو 4G کی بہترین اور تیز ترین سروسز فراہم کرتے ہوئے پاکستان کے 4G کے نمبر1ڈیٹا نیٹ ورک زونگ4G نے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔اپنے صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے زونگ4G نے اپنے نیٹ ورک کو جدید خطوط پر استوار کر لیا ہے تاکہ بہترین ریٹس پر ٹیلی کام کی تیز ترین سروسز فراہم کی جاتی رہیں۔

دستیاب تازہ ترین اعدادو شمار سے واضح ہوتا ہے کہ زونگ4G صارفین کی اولین ترجیح ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کمپنی نے ملک بھر میں موجود اپنے نیٹ ورک کو اپ گریڈ کیا ہے جس کی بدولت اس کی4G سروسز اس وقت ملک بھر کی400سے زائد شہروں میں دستیاب ہیں۔ 60لاکھ موجودہ 4G صارفین کی تعداد اس امر کی غماز ہے کہ زونگ4G حقیقی طور پر پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کا روح رواں ہے۔

(جاری ہے)

زونگ4G کا بنیادی مقصد پاکستان میں سرمایہ کے سلسلے کو جاری رکھنا ہے تاکہ عام عوام کو 4G کی بہترین ، تیز ترین اور ارزاں سروسز میسر ہوں۔ تاہم زونگ4G کو اپنی پیرنٹ کمپنی چائنہ موبائل کمیونیکیشنز کارپوریشن کی سرمایہ کاری کے ساتھ بھر پور تکنیکی معاونت بھی دستیاب ہے جس سے واضح ہوتا ہے کہ کمپنی ڈیجیٹل انقلاب کے ذریعے پاکستانی عوام کی ترقی کیلئے بھر پور کوشاں ہے۔