ہمارا کردار نئے پاکستان سے ابھرے گا ، عوامی عدالت2018کا انتظار کر رہی ہے‘عبدالعلیم ..
تازہ ترین : 1

ہمارا کردار نئے پاکستان سے ابھرے گا ، عوامی عدالت2018کا انتظار کر رہی ہے‘عبدالعلیم خان

نواز اینڈ کمپنی انارکی پھیلانے کیلئے ہر حربہ اختیار کر رہی ہے ، عمران خان کے دورے ہضم نہیں ہو رہے‘گفتگو

ہمارا کردار نئے پاکستان سے ابھرے گا ، عوامی عدالت2018کا انتظار کر رہی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء) پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ عوام کی نظروں میں بے آواز اور نا اہل لیگ بن چکی ہے نواز شریف کی نا اہلی کے بعد "ن"کا دم چھلا بے جواز ہو چکا اب اس کا نام شو باز لیگ رکھ لینا چاہیے ،،عمران خان اور ان کے ساتھیوں کا کردار نئے پاکستان سے اُبھرے گا اور ن لیگ صبرکرے عوامی عدالت2018کا شد ت سے انتظار رکر ہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار عبدالعلیم خان نے چونگی امر سدھو مین بازار میں انجمن تاجران کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں انجمن تاجران کے صدر رانا غلام سرور نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ کر عمران خان کی قیادت پر غیر مشروط اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا ،انجمن تاجران کے دیگر عہدیداران سہیل سرور ،محمد اشتیاق بلا ،ڈاکٹر علی عباس اور محمد رفیق نے بھی تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا جبکہ پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کاشف قادری،فہیم احمد خان کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان اورایم پی اے شعیب صدیقی کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے ان پر گل پاشی کی ،پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کے اعزاز میں بڑا استقبالیہ دیا ، اپنے خطاب میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ درحقیقت نواز اینڈ کمپنی ملک میں انارکی پھیلانے کیلئے ہر حربہ اختیار کر رہی ہے انہیں عمران خان کے سینٹرل پنجاب کے کامیاب دورے ہضم نہیں ہو رہے اور وہ افواہوں کا بازار گرم کرنے سے لے کر سازشیں کرنے تک کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ شریف اینڈ کمپنی خاطر جمع رکھے بہت جلد میدان لگنے والا ہے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا ،عبدالعلیم خان نے انجمن تاجران کے عہدیداران کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج فیصل آباد سے ن لیگ کے ایم پی نصر اللہ گھمن نے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا یہ ابتداء ہے آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا ، اس موقع پر تاجر برادری نے یقین دلایا کہ 2018کے عام انتخابات میں اس علاقے سے عبدالعلیم خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے بھرپور مہم چلائی جا ئے گی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 14/03/2018 - 18:08:06

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :