تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری ملک کے روشن مستقبل اور ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ناگزیر ہے،وفاقی وزیرانجینئر محمد بلیغ الرحمان

بدھ 14 مارچ 2018 18:08

تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری ملک کے روشن مستقبل اور ترقی کو یقینی بنانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کاری ملک کے روشن مستقبل اور ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو یہاں ہمدرد یونیورسٹی کی 14 ویں ڈگری ایوارڈ تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے گریجویٹس کو تعلیمی پروگرام مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس 2030ء تک حقیقی ترقی کے حصول کے لئے تعلیم میں سرمایہ کاری کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں حکومت نے ہمارے منصوبوں، ترقی اور اصلاحات کے لئے کچھ اہم ہدایات جاری کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں تعلیم کے معیار کی ترقی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ کے لئے فنڈ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے سکولوں میں داخل ہونے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سکولوں سے باہر رہنے والے بچوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر نے ہمدرد دوا خانہ، ہمدرد فائونڈیشن اور ہمدرد یونیورسٹی کے قیام کے لئے شہید حکیم محمد سعید اور ان کے خاندان کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :