جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا پری کوالیفائنگ، پاکستان نے کویت کو ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی

بدھ 14 مارچ 2018 17:49

جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا پری کوالیفائنگ، پاکستان نے کویت کو ہرا ..
کولمبو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا پری کوالیفائنگ میں پاکستان نے کویت کو ہرا کر فتوحات کی ہیٹرک مکمل کر لی۔ پاکستانی ٹیم نے اس سے قبل ملائیشیا اور بھوٹان کی ٹیموں کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں جاری ایونٹ میں بدھ کو کھیلے گئے گروپ سی کے ایک میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کویت کو با آسانی 3-0 سے ہرا کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی، پہلے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی حذیفہ عبدالرحمان نے کویت کے علی کو ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے سنگل مقابلے میں پاکستانی کے محمد شعیب نے کویت کے بدر کو ہرا کر ٹیم کی برتری دوگنی کر دی، ڈبل مقابلے میں شعیب اور حذیفہ پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے کویتی جوڑی کو شکست دے کر ٹیم کو 3-0 سے کامیابی دلائی۔

متعلقہ عنوان :