پارلیمنٹ کو کمزور کرنے میں نوازشریف کا حصہ ہے،سعید غنی

نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر چلنے کا الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں،صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز

بدھ 14 مارچ 2018 17:47

پارلیمنٹ کو کمزور کرنے میں نوازشریف کا حصہ ہے،سعید غنی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کے اشاروں پر چلنے کا الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں ، پارلیمنٹ کو کمزور کرنے میں نوازشریف کا حصہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو اعظم بستی میں شہید بینظیر بھٹو ٹیکنیکل کالج کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سعید غنی نے کہا کہ ہم ن لیگ کی کمزورو حکومت کا سہارا نہیں بنے اس لئے وہ الزام تراشی کررہے ہیں لیکن نواز شریف پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ اپنے فیصلے خود نہیں کرسکتی اور پارلیمنٹ کو کمزورکرنے میں نواز شریف کا ہاتھ ہے۔سعید غنی نے کہا کہ اعظم بستی میں ٹیکنیکل کالج 160 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا جارہا ہے ، جس کمپیوٹرز کی کلاسز شروع ہوجائے گی جبکہ اس کالج سے متصل 50 بیڈ کے اسپتال پر کام کا جلد آغاز ہوگا۔

متعلقہ عنوان :