قبضوں کا یہی حال رہا توکل سندھ اسمبلی سپریم کورٹ اورسندھ ہائیکورٹ پربھی قبضہ ہوجائے گا ،سپریم کورٹ

عدالت عظمیٰ نے چیف سیکریٹری کو لیاری میں متروکہ املاک کی عمارت خالی کرانے کیکئے ٹھوس اقدامات کا حکم دے دیا

بدھ 14 مارچ 2018 17:47

قبضوں کا یہی حال رہا توکل سندھ اسمبلی سپریم کورٹ اورسندھ ہائیکورٹ پربھی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ قبضوں کا یہی حال رہا توکل سندھ اسمبلی سپریم کورٹ اورسندھ ہائیکورٹ پربھی قبضہ ہوجائے گا۔عدالت عظمیٰ نے چیف سیکریٹری کو لیاری میں متروکہ املاک کی عمارت خالی کرانے کیکئے ٹھوس اقدامات کا حکم دے دیا۔بدھ کو سپریم کورٹ رجسٹری میں لیاری میں متروکہ املاک کی بلڈنگ پر قبضہ سے متعلق سماعت ہوئی۔

عدالت کی جانب سے ایس بی سی اے اور دیگر اداروں کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کیا گیا ۔جسٹس گلزار کا کہنا تھا کہ شہرمیں قبضوں کا یہی حال رہا توکل سندھ اسمبلی سپریم کورٹ اورسندھ ہائیکورٹ پربھی قبضہ ہوجائے گا سندھ بلڈنگ اتھارٹی کے افسران غیرقانونی تعمیرات پرآنکھیں بند کرلیتے ہیں۔

(جاری ہے)

عدالت کا کہنا تھا کہ کراچی کیبلوں کا جنگل بن گیا ہے شاہراہ فیصل پربھی کیبلز کی بھرمارہے قبضوں میں صرف ایس بی سی اے نہیں سندھ حکومت کا بھی حصہ ہے ۔

صدر میں غیرقانونی بلڈنگز کی بہتات ہے ۔بلڈرز پیسے بنا کر بھاگ جاتے ہیں کوئی نہیں پوچھتا۔ اگرایس بی سی اے ناکارہ ہے تو یہ ادارہ ختم کردیں ۔جسٹس سجاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 23 ہزارکمانی والے اربوں پتی بن گئی ہیں قبضوں اورغیرقانونی تعمیرات پرکوئی پوچھنی والا نہیں کراچی کو ناسوربنا دیا ہی ۔عدالت میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کا کہناتھا کہ لیاری میں امن وامان کا مسئلہ ہے اس لیے کارروائی نہیں کررہے ۔عدالت کے حکم پر ٹھیکیدارکو گرفتارکیا تھا اورہائی کورٹ سے اسے ضمانت مل گئی۔ عدالت نے چیف سیکرٹری کوعمارت خالی کرانے کیلئے ٹھوس اقدامات کا حکم دے دیا ۔عدالت کا مزید کہنا تھا کہ اگر مکینوں کو معاوضہ دینا پڑے تو دیں عمارت خالی کرکے رپورٹ پیش کریں۔