سپریم کورٹ نے جمعیت علما اسلام کی رجسٹریشن بحال کردی

الیکشن کمیشن جمعیت علماء اسلام(س) کے کوائف کو وصول کرکے تین دن کا اندر اندر رجسٹریشن بحال کردے،مولاناسیدیوسف

بدھ 14 مارچ 2018 17:47

سپریم کورٹ نے جمعیت علما اسلام کی رجسٹریشن بحال کردی
اکوڑہ خٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا سید یوسف نے کہاکہ جمعیت علما اسلام کی رجسٹریشن سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے زیرنگرانی سپریم کورٹ کے بنچ نمبر ایک نے رجسٹریشن بحال کردی گئی اور الیکشن کمیشن کو حکم دیا گیا کہ جمعیت علماء اسلام(س) کے کوائف کو وصول کرکے تین دن کا اندر اندر رجسٹریشن بحال کردیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ۲۱ جنوری کو الیکشن کمیشن نے ۶۸۲ جماعتوں کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی تھی جس میں جمعیت علماء اسلام شامل تھی لیکن الحمدللہ آج اللہ نے ہمیں سرخرو کیا اور پارٹی رجسٹریشن بحال ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :