Live Updates

عمران خان نے پنڈ دادن خان میں گاڑی کی چھت پرچڑھ کرچیلنج کردیا

کوئی نون لیگ والاجوتا مارنا چاہتا ہےتومارلے،میں تیار ہوں،نون لیگ کوجوتے کوئی اور ماررہا ہے بدلہ ہم سے لے رہے ہیں،میں کیچ پکڑ کرتھرو بھی اچھی کرتا ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 14 مارچ 2018 17:33

عمران خان نے پنڈ دادن خان میں گاڑی کی چھت پرچڑھ کرچیلنج کردیا
پنڈ دادن خان(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ 2018ء) : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پنڈ دادن خان میں گاڑی کی چھت پرچڑھ گئے،عمران خان نے پارٹی کارکنان سے خطاب کے دوران جوتا ماروں کو چیلنج کیا کہ اگریہاں کوئی نون لیگ کاورکر کھڑا ہے اور جوتا مارنا چاہتا ہے توجوتا مارلے،میں یہاں کھڑا ہوں اور تیار ہوں۔نون لیگ والوں کوجوتے کوئی اور ماررہاہے لیکن بدلہ ہم سے لے رہے ہیں۔

میں کیچ پکڑ کرتھرو بھی کرتا ہوں۔کیچ بھی اچھا کرتاہوں اور تھرو بھی اچھی مارتا ہوں۔انہوں نے ممبرسازی مہم کے دورا ن خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان تحریک انصاف کے ممبر بنیں۔نوجوانوں کے مسائل کا حل اپنے منشور میں شامل کریں گے۔اس سے قبل انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ پی ٹی آئی نوجوان زیادہ ہیں لیکن اب بوڑھے بھی آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

میانوالی سے اوپرجہلم تک اس علاقے کوجانتا ہوں۔

دنیا اوپر چلے گئی لیکن یہ علاقہ پیچھے رہ گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ان بچوں کیلئے اس ملک میں وہ تعلیم نہیں ہے کہ یہ بھی ڈاکٹر اور انجینئربنے۔دینی مدرسوں اور سرکاری سکولوں میں جوبچے پڑھتے ہیں ان کابھی حق ہے کہ یہ ڈاکٹر یا انجینئر بنیں۔کیا دیہاتوں میں پڑھنے والے بچے بڑے عہدوں پرجاسکتے ہیں؟ان کا بھی حق ہے۔انہوں نے کہاکہ 9سال قبل ہرپاکستانی کے اوپر 35ہزار قرض تھا لیکن 9سال میں 5سال آصف زرداری کے اور 4سال نوازشریف کے شامل ہیں آج ہرپاکستانی پرایک لاکھ 30ہزار قرض ہے۔

ملک کوقرضوں میں جکڑ دیا گیا ہے۔جب پاکستان کاپیسا چوری ہوکرباہرجاتا ہے توقرضے لینا پڑتے ہیں۔پھر قرضوں کی قسطیں دینے کیلئے بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات پرٹیکس دینا پڑتا ہے۔دنیا میں پٹرول کی قیمت کم جب پاکستان میں اوپر جارہی ہے۔ڈیزل کی قیمت بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہویہ رہا ہے کہ چوری کوئی اور کرتا ہے جب قیمت عوام کوادا کرنا پڑتی ہے۔

دیہات میں 70فیصد پاکستانی رہتے ہیں۔دیہاتوں میں پینے کاصاف پانی میسرنہیں ہے۔جوپیسا صاف پانی ،ہسپتالوں اور تعلیم ہرخرچ ہونا ہے وہ توباہر چلے جاتا ہے۔میری نوازشریف یا آصف زرداری سے ذاتی جنگ نہیں ۔دونوں پیسا چوری کرکے باہرلے جاتے ہیں۔میری جنگ ان ڈاکوؤں سے ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کوکیوں نکالا یہ ہوگیا ہے۔اب چھوٹے میاں صاحب باری لینے آئے ہیں۔نوازشریف کے بعد شہباز شریف اب تمہاری باری ہے۔آپ حبیب جالب کے شعر پڑھ کے انقلاب کی باتیں کریں گے جبکہ خود ملک لوٹ لیا۔عمران خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک آگے بڑھے اور ترقی کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات