راجہ محمد فاروق حیدر خان سے وفاقی وزراء کی ملاقات

ملکی سیاسی صورتحال ،تحریک آزادی کشمیر ،آزادکشمیر کے عبوری آئین میں ترامیم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

بدھ 14 مارچ 2018 17:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ریاستی و سرحدی علاقوں کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبد القادر بلوچ اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امورسردار محمد یوسف نے جموں کشمیر ہاوس میں ملاقات کی ،اس مو قع پر ملکی سیاسی صورتحال ،تحریک آزادی کشمیر ،آزادکشمیر کے عبوری آئین میں ترامیم کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزادکشمیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے ،لائن آف کنٹرول پر بڑھتی ہوئی ہندوستانی جارحیت ہندوستانی قیادت کے توسیع پسندانہ عزائم کی عکاس ہے ان حالات میں پاکستان کے اندر سیاسی استحکام انتہائی ضروری ہے مسلم لیگ ن کے نئے صدر شہباز شریف ایک منجھے ہوے اور باصلاحیت سیاستدان ہیں اور پہلے بھی بطورپارٹی صدر کام کر چکے ہیں سنیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ اور مختلف جلسوں میں ہونے والے واقعات سے پاکستان کی جمہوری ساکھ متاثر ہوئی ۔