قومی اداروں میں تلخیاں پیدا کروانے والے اللہ کے قہر سے ڈریں ‘ خواجہ سعد رفیق

آئین و قانون کے محافظ اداروں کے مابین خلیج جمہوری نظام کے لئے خطرناک ہے توہین عدالت کی درخواستوں کے اخراج سے عدالتی وقار میں اضافہ ہوا ہے ‘ وفاقی وزیر

بدھ 14 مارچ 2018 17:22

قومی اداروں میں تلخیاں پیدا کروانے والے اللہ کے قہر سے ڈریں ‘ خواجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ آئین و قانون کے محافظ اداروں کے مابین خلیج جمہوری نظام کے لئے خطرناک ہے ،توہین عدالت کی درخواستوں کے اخراج سے عدالتی وقار میں اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ توہین عدالت مطمع ِ نظر تھا نہ کبھی ہوگا،عدلیہ کا احترام لازم ہے ، عدلیہ کی آزادی غیر جانبداری اور وقار کے داعی ہیں ،عدلیہ بحالی تحریک میں دل و جان سے حصہ لیا اور جیلیں کاٹیں ۔

عدلیہ پر نہیں بعض عدالتی فیصلوں اور ریمارکس پر تحفظات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قومی اداروں میں تلخیاں پیدا کروانے والے اللہ کے قہر سے ڈریں ،ڈس انفارمیشن کا دھندا ملکی مفاد کے منافی ہے ، آئین و قانون کے محافظ اداروں کے مابین خلیج جمہوری نظام کے لئے خطرناک ہے۔

متعلقہ عنوان :