Live Updates

مسلم لیگ (ن) کے فیصل آباد سے ایم پی اے نصراللہ گھمن نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

پورے پاکستان خصوصاً پنجاب میں تبدیلی کی تڑپ دیکھ رہا ہوں، نئے پاکستان کی منزل بہت قریب ہے،عمران خان

بدھ 14 مارچ 2018 17:22

مسلم لیگ (ن) کے فیصل آباد سے ایم پی اے نصراللہ گھمن نے تحریک انصاف میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) مسلم لیگ (ن) کے فیصل آباد سے ایم پی اے نصراللہ گھمن نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پورے پاکستان خصوصاً پنجاب میں تبدیلی کی تڑپ دیکھ رہا ہوں، پاکستان اور اس کے سیاسی نظام کوغیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے، نئے پاکستان کی منزل بہت قریب ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نصراللہ گھمن نے اپنے ساتھیوں سمیت عمران خان کے ساتھ بنی گالہ میں ملاقات کی، فیصل آباد سے (ن) لیگی ایم پی اے نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی، عمران خان سے ملاقات میں نصراللہ گھمن نے پارٹی قیادت اور منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی، ووٹ کی حرمت اور شفاف الیکشن کیلئے عمران خان کا کردار قابل تعریف ہے، پنجاب میں عوام تبدیلی کیلئے عمران خان کی راہ دیکھ رہے ہیں، اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ نصراللہ گھمن کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور اس کے سیاسی نظام کو غیر معمولی چیلنجز کا سامنا ہے، نئے پاکستان کی تعمیر کی منزل قریب ہے، ملک بھر میں خصوصاً پنجاب میں تبدیلی کی تڑپ دیکھ رہا ہوں، جلد ملک گیر انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات