صدر ممنون حسین نے سینیٹرحافظ عبدالکریم اور سینیٹر کامران مائیکل سے بطوروفاقی وزیر حلف لے لیا

بدھ 14 مارچ 2018 17:22

صدر ممنون حسین نے سینیٹرحافظ عبدالکریم اور سینیٹر کامران مائیکل سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ایوان صدر میں سینیٹرحافظ عبدالکریم اور سینیٹر کامران مائیکل سے بطوروفاقی وزیر حلف لے لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر مملکت نے وفاقی وزرا کو مبارک باد دی اور توقع کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے سیفران لیفٹینٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقادر بلوچ ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف ، اراکین پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :