وفاقی وزیر چوہدری محمد برجیس کی آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن بورڈ آف گورنر کے نومنتخب ممبران کو مبارکباد

بدھ 14 مارچ 2018 17:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس نے آزاد جموں و کشمیر پریس فائونڈیشن بورڈ آف گورنر کے نومنتخب ممبران شہزاد راٹھور، عارف کشمیری، زاہد بشیر، راجہ اشرف، محمود ایوب راٹھور اور حیات اعوان کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ وہ امید کرتے ہیں کہ نومنتخب ممبران صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے خدمات سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہزاد راٹھور سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پریس فائونڈیشن پورے جنوبی ایشیاء میں اپنی نوعیت کا منفرد ادارہ ہے جو ریاست بھر کے صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے اور اس میں مزید بہتری لانے کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

متعلقہ عنوان :