اوساکا یونیورسٹی جاپان سے اردو کے پروفیسر سویا مانے یاسر کا ضلع ساہیوال کا ایک روزہ ثقافتی دورہ

بدھ 14 مارچ 2018 17:05

چیچہ وطنی۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2018ء) اوساکا یونیورسٹی جاپان سے اردو کے پروفیسر سویا مانے یاسر نے اپنے چار جاپانی طالب علموںکے ہمراہ ضلع ساہیوال کا ایک روزہ ثقافتی دورہ کیا ، کمشنر ساہیوال ڈویثرن علی بہادر قاضی سے ملاقات کے موقع پر پروفیسر سویامانے یاسر نے کہا کہ وہ پاکستانی روایات اور اردو زبان سے محبت کر تا ہے اور جاپانی قوم پاکستانیوں کا دل و جان سے احترام کرتی ہے، کمشنر ساہیوال ڈویثرن نے پاک جاپان دوستی کو خطے کیلئے اہم قرار دیا اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل جاپان جیسے ملک کی سائنسی و معاشی کامیابیوں کو سراہا ، ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ان کے اعزاز میں ایک سیمینار’’اردو اور پاکستان سے محبت کے سفیر‘‘ کے نام سے منعقد کیا گیا جس میں ساہیوال کے مختلف یونیورسٹیز وکالجز ،شعبہ اردوادب اور دیگر اہل ادب لوگوں نے شرکت کی ، ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے پروفیسر سویا مانے یاسر کو پنجاب کی آن’’پنجابی پگڑی‘‘پہنا کرروایتی انداز میں ڈھول کی تھاپ پر خوش آمدید کہا جس سے وہ بے حد خوش ہوئے ، تقریب میں اردو کے معروف معلم ڈاکٹر انواراحمد،ڈاکٹر روبینہ ترین ، ڈاکٹر ریاض ہمدانی اورجاپان سے آئے ہوئے دیگر مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، جاپانی طالب علموں نے بھی اردو میںبہت خوبصورت انداز میں اپنا تعارف کروایا اور پاکستانی ثقافت کی تعریف کی ، تقریب کے آخر میں پروفیسر سویا مانے یاسر نے کہا کہ اردو زبان دنیا کی تیسری بڑی زبان ہے اور میں اس میں بولنا فخر محسوس کر تا ہوں ، میں اردو کا طالب علم ہوں اوراردو اس لئے بھی بولتا ہوں تا کہ دنیا کے جس جس خطے میں اردو بولی اورسمجھی جاتی ہے میں ان لوگوں کے ساتھ براہ راست بات کر کے انکی ثقافت اور کلچر کے بارے جان سکوں، آخر میں انہوں نے اپنی شاعری سنا کر حاضرین کے دل جیت لئے۔

متعلقہ عنوان :