خواجہ سعدرفیق کا توہین عدالت کی درخواستوں کا اخراج خوش آئند قرار

ڈس انفارمیشن کا دھندا ملکی مفاد کیخلاف ہے،اداروں کے درمیان تلخیاں پیداکرنیوالے اللہ کےقہر سے ڈریں،محافظ اداروں کے مابین خلیج جمہوریت کیلئےخطرناک ہے۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 14 مارچ 2018 16:59

خواجہ سعدرفیق کا توہین عدالت کی درخواستوں کا اخراج خوش آئند قرار
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ 2018ء) : وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے توہین عدالت کی درخواستوں کے اخراج کوخوش آئند قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ محافظ اداروں کے مابین خلیج جمہوریت کیلئے خطرناک ہے،ڈس انفارمیشن کا دھندا ملکی مفاد کیخلاف ہے،اداروں کے درمیان تلخیاں پیداکرنے والے اللہ کے قہر سے ڈریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ توہین عدالت درخواستوں کے اخراج سے عدلیہ کے وقار میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ محافظ اداروں کے مابین خلیج جمہوریت کیلئے خطرناک ہے۔ڈس انفارمیشن کا دھندا ملکی مفاد کیخلاف ہے۔اداروں کے درمیان تلخیاں پیداکرنے والے اللہ کے قہر سے ڈریں۔خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عدلیہ پرنہیں عدلیہ کے بعض فیصلوں ہرتحفظات ہیں۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ کی آزادی کیلئے جدوجہد کی۔عدلیہ بحالی تحریک میں دل وجان سے حصہ لیا اور جیلیں بھی کاٹیں۔