سعودی شہریوں کی غیر ملکی بیویاں اب قومیت کے لئے درخواست دے سکتی ہیں

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 14 مارچ 2018 16:53

سعودی شہریوں کی غیر ملکی بیویاں اب قومیت کے لئے درخواست دے سکتی ہیں
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مارچ2018ء) سول معاملات کے اداروں اور انکی برانچوں نے چار سال کے بعد سعودی شہریوں کی غیر ملکی بیویوں اور بیواوں کی قومیت کی لیے دی جانے والی درخواستیں موصول کرنا شروع کر دیں ہیں۔ ان درخواستوں کا جائزہ لینے کے لیے چھ رکنی کمیٹی بھی مختص کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع نے بتایا کہ درخواست دہندگان کو ان کی ایپلی کیشنز پر عملدرآمد کے لئے کم سے کم 17 پوائنٹس پر مبنی اسکور کرنا ہوگا. یہ پوائنٹس مخصوص خصوصیات پر دئیے جائیں گے مثلاًپیدائش کی جگہ، تعلیمی قابلیت اور سعودی عرب میں قیام کا وقت وغیرہ ۔

قومیت کے نظام کے آرٹیکل 16 کے مطابق سعودی مردوں کی غیر ملکی عورتوں کو قومیت دینے کے لئے شرائط و ضوابط کو کم اور آسان کر دیا گیا ہے۔ سول معاملات کے ادارے نے بیرون ممالک تعلیم یا ملازمت کے لیے رہنے والے سعودی شہریوں کے لیے قومی شناختی کارڈ کی تجدید کرانے کے لئے بھی نئی سروس کا اعلان کیا ہے۔تاہم، بیرون ملک رہنے والے سعودیوں کو اپنے اپنے شناختی کارڈ کی تجدیدکے لیے چند نئی شرائط کو پورا کرنا ہوگا.

متعلقہ عنوان :