محکمہ اطلاعات کرپشن ریفرنس ،ڈائریکٹر انفارمیشن زینت جہاں کا بیان قلم بند

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2018ء) احتساب عدالت محکمہ اطلاعات میں آٹومیشن ریفرنس کی سماعت عدالت میں ریفرنس کی گواہ ڈائریکٹر انفارمیشن زینت جہاں کا بیان قلم بند کرتے ہوئے مزید سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو محکمہ اطلاعات میں آٹومیشن میں 19 کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں ہوئی جہاں نیب کی جانب سے پیش کی گئی گواہ ڈائریکٹر انفارمیشن زینت جہاں کی جانب سے بیان قلمبند کرادیا گیا عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 28 مارچ تک ملتوی کردی ملزمان کے وکلا کی جانب سے جرح کرنے کے لئے مہلت طلب کی گئی جس پر عدلت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بار بار مہلت ہی دینگے تو کیس کیسے چلیں گا ریفرنس کے نامزد ملزمان میں ملزمان میں سابق سیکریٹری اطلاعات زوالفقار شلوانی,نور محمد لغاری,عطا محمد پھنور اور دیگر گرفتار ہیں جبکہ سابق سیکریٹری نور محمد لغاری اور عطا محمد پنہور ضمانت پر رہا ہیں نیب کے مطابق ملزمان پر 19 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کا سرکاری خزانے کو نقصان پہچانے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :