روس کو دی گئی برطانوی مہلت ختم، کوئی جواب نہ ملا

برطانیہ میں گزشتہ ہفتے سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی پر ہوئے کیمیکل حملے کی مشترکہ تحقیقات کی جائیں،روس

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) روس نے کہا ہے کہ برطانیہ میں گزشتہ ہفتے سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی پر ہوئے کیمیکل حملے کی مشترکہ تحقیقات کی جائیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لندن میں روسی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ جب تک حملے میں استعمال ہوئے کیمیائی مادے کا نمونہ روس کو فراہم نہیں کیا جاتا تب تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا جائے گا۔ قبل ازیں برطانیہ کی طرف سے روس کی دی گئی وہ مہلت ختم ہو گئی تھی، جس میں ماسکو سے کہا گیا تھا کہ وہ برطانیہ میں سابق روسی جاسوس پر ہوئے مبینہ روسی مداخلت کی وضاحت کرے۔ گزشتہ ہفتے سیلسبری میں ہوئے اس کیمیائی حملے میں روسی ڈبل ایجنٹ اور ان کی بیٹی شدید زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :