جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو دینے پر ایرانی پروفیسر کو 18ماہ قید کی سزا

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو دینے پر ایرانی پروفیسر کو 18ماہ قید کی ..
تہران /برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) معروف ایرانی معلم صادق زیبا کلام کو جرمن نشریاتی ادارے کو انٹرویو دینے پر18 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ۔جرمن میڈیاکے مطابق معروف ایرانی معلم صادق زیبا کلام کو جرمن نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو کو ایک انٹرویو دینے پر اٹھارہ ماہ کی سزائے قید سنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تہران یونیورسٹی سے وابستہ سیاسیات کے پروفیسر زیبا کلام پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ غیر ملکی بین الاقوامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دے کر ریاست کے خلاف پراپیگنڈے کے مرتکب ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ انٹرویو یکم جنوری کو ڈی ڈبلیو کی فارسی زبان کے شعبے کو دیا تھا، جس میں انہوں نے ایران میں مظاہروں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :