ابوظبی میں رہائشی ٹاور سے 3سالہ بچی گرکر جاں بحق

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

ابوظبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی کے ایک رہائشی ٹاور سے 3سالہ بچی گرکر جاں بحق ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ابوظبی پولیس ککاکہنا ہے کہ بچی ٹاور کی 12ویں منزل سے اس وقت گری تھی جب وہ اکیلی کھیل رہی تھی۔

(جاری ہے)

واقعہ منگل کودوپہر کے ایک بجکر36منٹ پیش آیا۔ااطلاع ملتے ہی پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور تفتیش کا آغاز کردیا۔ گرنے والی بچی کا تعلق عرب ملک سے تھا۔پولیس نے ٹاوروں میں رہائش اختیار کرنے والے جوڑوں کو تاکید کی ہے کہ وہ بچوں کو پر خطر مقامات پر تنہا نہ چھوڑیں۔

متعلقہ عنوان :