ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکہ جانے والے بھارتی طلباء کی تعداد میں 27فیصد کمی

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) بھارت سے امریکہ جانے والے طلباکی تعدا د 2016سے اب تک 27فیصد کم ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد بھارت سے امریکہ جانے والے طلباکی تعدا د 2016سے اب تک 27فیصد کم ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

یہی حال چین کا بھی ہے جہاں کے طلباکی امریکہ آمد کم ہوگئی۔ 30ستمبر 2017کو ختم ہونے والے سال کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں یہ تعداد 16فیصد کم ہوئی۔ اس دوران صرف 4.21لاکھ طلباکو امریکہ کے ویزے جاری کئے گئے جبکہ اس سے گزشتہ سال 5.02لاکھ طلباکو ویزے جاری ہوئے تھے۔ یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے جاری کردہ اعدادوشمار سے معلوم ہوئی۔

متعلقہ عنوان :