فلوریڈا کے استغاثہ کا پارک لینڈ سکول حملہ آور کے خلاف سزائے موت کی درخواست کرنے کافیصلہ

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

فلوریڈا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) امریکی ریاست فلوریڈا کے استغاثہ پارک لینڈ کے سکول میں حملہ کرنے والے ٹین ایجر ملزم کے خلاف سزائے موت کی درخواست کریں گے،19 سالہ نکولاس جیکب کروز نی14 فروری کو اپنے سابق سکول میں فائرنگ کرتے ہوئے 17افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملزم کے وکیل نے کہا ہے کہ اگر ان کے موکل کے خلاف سزائے موت کی درخواست نہیں کی جاتی تو وہ عدالت میں اعتراف جرم کرنے کو تیار ہو جائے گا۔ کروز کو بدھ کے دن ایک عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں باقاعدہ طور پر اسے اقبال جرم کے لیے کہا جائے گا۔