فلسطینی وزیراعظم نے ناکام قاتلانہ حملے کے باوجود اپنا دورہ غزہ معطل نہیں کیا

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) فلسطینی وزیراعظم رامی حمداللہ نے ناکام قاتلانہ حملے کے باوجود اپنا دورہ غزہ معطل نہیں کیا۔ گزشتہ روز جب وہ غزپ پٹی میں داخل ہوئے تھے تو ان کی بیس گاڑیوں کے قافلے کو بم حملے سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ بال بال بچ بچ گئے۔

(جاری ہے)

اس حملے کے باوجود انہوں نے غزہ میں ویسٹ ٹریٹمنٹ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ کسی گروہ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ غزہ پٹی کا انتظامی کنٹرول شدت پسند تنظیم حماس کے پاس ہے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق صدر محمود عباس نے اس دھماکے کو حمداللہ کے قافلے پر ایک بزدلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی ذمہ داری حماس پر عائد کی ہے۔

متعلقہ عنوان :