اسرائیل میں قبل ازوقت انتخابات کا خطرہ ٹل گیا

حکومت قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد نہ کرانے کے حوالے سے سمجھوتے پر متفق

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) اسرائیلی حکومت قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد نہ کرانے کے حوالے سے ایک سمجھوتے پر متفق ہو گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کابینہ کی طرف سے الٹرا آرتھوڈکس یہودیوں کی لازمی فوجی سروس کے متنازعہ قانون کی وجہ سے ایک سیاسی بحران پیدا ہو گیا تھا۔ تاہم اب حکومت نے اس تناظر میں الٹرا آرتھوڈکس یہودیوں کو استثنا دے دیا ہے۔ یہ سیاسی بحران ایک ایسے وقت میں پیدا ہوا، جب اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف بدعنوانی کے دو الزامات پر ممکنہ طور پر فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے۔ نیتن یاہو کے خلاف اسی طرح کے دو اور کیسوں کی چھان بین بھی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :