الکریم فلور مل‘ الحرم فلور مل‘ کلاسک فلور مل اور بختاور فلور مل کے آٹے کی آزاد کشمیر میں فروخت پر عائد پابندی اٹھالی گئی

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

جہلم ویلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی کی طرف سے جاری شدہ حکم کے مطابق کوالٹی کنٹرول لیبارٹری جوہر آباد کی طرف سے موصولہ رپورٹ کے مطابق الکریم فلور میل ، الحرم فلور میل ، کلاسک فلور مل اور بختاور فلور مل کے آٹے کی آزاد کشمیر میں فروخت کیے جانے پر سے پابندی اٹھالی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ فلور ملز اور کمپنیوں بشمول ساغر فلور مل ، نیو ارشد فلور مل اور المدینہ فلور مل پر قبل ازیں عائد شدہ پابندی زیر دفعہ 144ض ف بدستور قائم رہے گی ۔ اور بقیہ کمپنیاں اور فلور ملیں آزادکشمیر کی حدود میں آٹا فروخت نہ کر سکیں گی ۔