سابق چیئرمین سروس ٹریبونل رفیق محمودکے انتقا ل پر خواجہ محمد نسیم چیئرمین سروس ٹریبونل کی زیر صدارت تعزیتی ریفرنس کا انعقا د

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء)سروس ٹریبونل آزاد جموں وکشمیر میں بدھ کو سردار رفیق محمودسابق چیئرمین سروس ٹریبونل کے انتقا ل پر خواجہ محمد نسیم چیئرمین سروس ٹریبونل کی زیر صدارت تعزیتی ریفرنس کا انعقا د ہوا ۔

(جاری ہے)

جس میںسینئر ممبر چوہدری اشفاق احمد،فاضل ممبران ٹریبونل ہذ امیر تنویر حسین ومنظور حسین راجہ،صدر سنٹرل بار ایسوسی ایشن مقبول الرحمان عباسی ایڈووکیٹ،شیخ محمد ابرار ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن ،محمد رفیق مغل سابق رجسٹرار محمد حسن شیخ رجسٹرار ٹریبونل ہذا کے علاوہ جملہ سٹاف ٹریبونل ہذا شریک ہوئے ۔

تعزیتی ریفرنس میں مرحوم کی خدمات کو بھر پور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس سانحہ پر دکھ کا اظہار کیا گیا کہ ریاست جموں و کشمیر میں موصوف نے بحیثیت سینئرقانون دان بہترین خدمات سرانجام دیں جن کی وفات سے ریاست ایک عظیم قانون دان سے محروم ہو گئی ہے ۔ جن کی ہمیشہ کمی محسوس کی جائے گی اور یہ خلاء شاید مدتوں تک پورا نہ ہو سکے گا۔ آخر میں مرحوم کی مغفرت و بلندی درجات کے لئے دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرماے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔