بجلی بحران ،ایڈھاک لیکچر کی توسیع جیسے مسائل حکومت حل کرنے میں مکمل ناکام نظرآرہی ہے، بلند وبانگ دعوے کرنے والے ملازمین کا خون چوسنے پر لگے ہوئے ہیں

مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر وسابق وزیر حکومت پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) بجلی بحران ،ایڈھاک لیکچر کی توسیع جیسے مسائل حکومت حل کرنے میں مکمل ناکام نظرآرہی ہے، بلند وبانگ دعوے کرنے والے ملازمین کا خون چوسنے پر لگے ہوئے ہیں ،گزشتہ 4ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا لیکن حکومتی دعویٰ ٹھس ہوکر رہ گے ہیں ایڈھاک لیکچر کی توسیع کی فائل جو تاحال ڈائریکٹرکالجز اور سیکرٹریٹ کالجز کے دفاتر میں پڑی ہوئی ہے اُس پر گردے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے ،آج تک اس فائل پر کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جاسکی جو حکومت کی گڈگورننس اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ہزاروں ایڈھاک ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ،حکومت فوری طور پر بالخصوص چیف سیکرٹری آزادکشمیر ذاتی دلچپسی لیتے ہوئے ایڈھاک لیکچرز کی توسیع کی جائے اور ان کی تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ملازمین بچوں کو فاقہ کشی سے بچائیں ان خیالات کا اظہار مسلم کانفرنس ضلع مظفرآباد کے صدر وسابق وزیر حکومت پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ،انہوں نے کہا کہ دوسری طرف پاکستان بھر میں زیرو لوڈشیڈنگ ہے۔

(جاری ہے)

بجلی پیدا کرنے والی ریاست کو اندھیروں میں ڈبو دیا گیا ہے۔ 15/15گھنٹے بجلی بندش قبول نہیں۔ واپڈا آزادکشمیر کی عوام کو پاکستان سے نفرت کی جانب راغب کر رہا ہے۔ جبری بجلی بندش برداشت نہیں کریں گے۔آزادکشمیر میں بجلی بحران مصنوعی ہے ۔ جس کی ذمہ دار وفاقی اور آزادحکومت ہے۔ آزادکشمیر میں2000 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے جبکہ اس کی ضرورت 350 میگا واٹ کی ہے۔

پاکستان اور آزادکشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومتیں ہیں جو انہیں ریاست میں اندھیروں کو ختم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بجلی بحران پر قابو نہ پایا جاسکا تو ریاست گیر احتجاج کی تیاریاں شروع کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں وفاقی دارالحکومت میں زیرو لوڈشیڈنگ ہے۔ آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سمیت بجلی15/15 گھنٹے بند رکھی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دیہاڑی دار طبقہ فاقوں سے دو چار ہے۔اول سے لیکر میٹرک تک کے طلبہ وطالبات کے امتحانات شروع ہوئے ہیں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے اُن کا تعلیمی سال ضیائع ہورہا ہے جس کی مسلم کانفرنس بھرپور مذمت کرتی ہے حکومت فی الفور واپڈا پر دبائو ڈال کر لوڈشیڈنگ کو ختم کروائے تاکہ بچوں کے امتحانات کی تیاریوں پر کوئی اثر نہ پڑ ئے ۔

متعلقہ عنوان :