سابق امیدواراسمبلی راجہ امداد علی طارق کو فی الفور حکومتی عہدے پر ایڈجسٹ کیا جائے ‘ عوامی مطالبہ

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء)حلقہ دو لچھراٹ کے کارکنان نے راجہ فاروق حیدر خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق امیدواراسمبلی راجہ امداد علی طارق کو فی الفور حکومتی عہدے پر ایڈجسٹ کیا جائے موصوف کی جماعت کیلئے قربانیاں اور صدر جماعت وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرکے وعدے کے مطابق ایڈجسٹمنٹ انتہائی ضروری ہے،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی کارکنان راجہ محمد ساجد،راجہ عاشق حسین،تنویر احمد چوہدری،محمد اختر اعوان،رویس خان،ارشاد بٹ ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان وزیر اعظم وصدر جماعت راجہ فاروق حیدر خان کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ راجہ امداد علی طارق نے جماعت کیلئے قربانیاں دی ہیں ان کی قربانیوں کو سامنے رکھتے ہوئے صدر جماعت وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اپنے وعدے کے مطابق موصوف کی ایڈجسٹمنٹ کریں تاکہ کارکنوں میں پائی جانے والی بے چینی طور ہو سکے۔