وزیر اعظم فاروق حیدر اور وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کاچیئرمین ٹیوٹا ظفرنبی بٹ کے سسر کی وفات پر اظہاررنج و غم

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اور وزیر اطلاعات راجہ مشتاق احمد منہاس نے چیئرمین ٹیوٹا ظفرنبی بٹ کے سسر سابق چیئرمین احتساب بیورو وسابق ایڈووکیٹ جنرل سردار رفیق محمود خان ایڈووکیٹ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم اور وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

سابق چیئرمین احتساب بیوروو سابق ایڈووکیٹ جنرل سردار رفیق محمود خان ایڈووکیٹ کھڑک راولاکوٹ کے رہنے والے تھے ، وہ لمبے عرصے تک شعبہ وکالت سے وابستہ رہے اوران کا شمار آزاد کشمیر کے سینئر اور لائق ترین وکلاء میں ہوتا تھا ، وہ ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر بھی فائز رہے اور کچھ عرصہ قبل انہیں چیئرمین احتساب بیورو کے عہدے پر بھی تعینات کیا گیا جس دوران انہوں نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :