انتظامی اداروں کی غفلت‘ مظفرآباد ڈویژن بھر میں مضر صحت پاپڑ، سلانٹی وغیرہ کی فروخت دھڑلے سے جاری

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء)انتظامی اداروں کی غفلت، مظفرآباد ڈویژن بھر میں مضر صحت پاپڑ، سلانٹی وغیرہ کی فروخت دھڑلے سے جاری،سکولز کی کنٹین ہاء اور بازاروں میں مضر صحت اشیاء کی فروخت سے دکاندار معصوم بچوں میں زہر بانٹنے میں مصروف۔چیک اینڈ بیلنس ندارد، سینکڑوں بچے بیماریوں کا شکار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مظفرآباد،گڑھی دوپٹہ، کومی کوٹ، جیسوا، بٹراسی، پٹہکہ، نوسیری،پنجگراں سمیت تمام بازاروں میں مضر صحت پاپڑ، سلانٹی،کرکرے، نمکو وغیرہ جیسی اشیاء کے نہ صرف ہول سیل ڈیلرز کا کاروبار چل رہا ہے بلکہ پرچون کی دکانوں،سکول ہاء کی کنٹینوں پر بھی یہ مضر صحت اشیاء کی فروخت عروج پر ہے اور معصوم بچے یہ چیزں خرید کر کھا رہے ہیں انتظامی ادارے اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے۔

ان کمپنیوں نے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کمانا اور بچوں کی زندگیوں سے کھیلنا اپنا فرض سمجھ لیا ہے عوام نے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے مظفرآبادشہر،گڑھی دوپتہ سمیت دیگر اداروں کا معائنہ کرتے ہوئے مضر صحت اشیاء کی فروخت پر پابندی لگائی جائے تاکہ معصوم بچوں کی زندگیاں محفوظ بنائی جا سکیں۔