سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی منصور قادر ڈار کا ضلع کوٹلی کادورہ ‘ انتہائی مصروف رہا

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی منصور قادر ڈارضلع کوٹلی کادورہ کرنے کے بعدگزشتہ روزپلندری روانہ ہوگئے۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ منصورقادرڈارکادورہ انتہائی مصروف رہا۔دورہ کے دوران سیکرٹری لوکل گورنمنٹ منصورقادرڈارکو دفترضلع کونسل کوٹلی ،دفتربلدیہ کوٹلی،دفترضلع کونسل چڑہوئی کے آفیسران نے جاری منصوبہ جات پرتفصیلی ملٹی میڈیاپربریفنگ بھی دی۔

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ منصورقادرڈارنے دورہ کے دوران ضلع کونسل کوٹلی اوربلدیہ کوٹلی کی طرف سے جاری منصوبہ جات ہائوسنگ سکیم روڈ،رولی روڈ،منڈی کے مقام پرتعمیرہونے والے برج،معائنہ وجانچ پڑتال دفترلوکل گورنمنٹ کوٹلی،کھوئیرٹہ کے مقام پرتعمیرہونے والے گھوڑاپل،بنڈلی سکول کی زیرتعمیرعمارت ،مائی طوطی ؒدربار پرنصب الٹرواٹرفلٹریشن پلانٹ ،دورہ مرکزدفترلوکل گورنمنٹ چڑہوئی،معائنہ پنجنٹہ ریسٹ ہائوس چڑہوئی،کوٹلی سوہلناںمہاجر کیمپ میںزیرتعمیرروڈودیگرمنصوبہ جات کے معائنے وچیکنگ اورکام کامعیارچیک کیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ منصورقادرڈارنے ضلع کونسل کوٹلی، مرکزدفتر چڑہوئی کے دورہ کے دوران دفترکامعائنہ ،ریکارڈ ،پراگرس رپورٹ اورجاری منصوبہ جات بارے تفصیلی بریفنگ لی۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ منصورقادرڈارنے دفترضلع کونسل کوٹلی اورمرکزدفترچڑہوئی سیکرٹری یونین کونسل ہا سے بھی میٹنگ کی،منصوبہ جات پر معیاری کام اور فوری تکمیل کی سختی سے ہدائت کی۔

منصور قادر ڈار نے پی سی سی سڑک پڑاٹ ڈماس، پی سی سی سڑک دھیرہ چڑھوئی، ریسٹ ہاؤس چڑھوئی اور پی سی سی سڑک مہاجر کیمپ کوٹلی سوہلناں کا معائنہ کیا ۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے منصوبہ جات فائل ورک کے مطابق معیاری پاکراسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ راجہ محمدوحید، پراجیکٹ منیجرسردار اسرار احمد خان سمیت پورے عملے کے کام کوسراہتے ہوئے جاری منصوبہ جات کو بھی معیارکے مطابق فوری مکمل کرنے کی ہدائت کی۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ منصورقادرڈارگزشتہ ایک ہفتہ سے آزادکشمیر بھر کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں کے دورے کررہے ہیںاورتین دن قبل وہ ضلع کوٹلی کے دورہ پرپہنچے اورضلع کوٹلی کاتفصیلی دورہ کرنے کے بعدگزشتہ روزپلندری روانہ ہوگئے۔