اللہ تعالیٰ تمام جہانوں کاخالق ومالک ہے‘اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی ہدایت وراہ نمائی کے لیے انبیاء کرام ومرسل کودنیامیں مبعوث فرمایا اورتمام انبیاء کرام اپنے اپنے ادوارمیں تشریف لائے اورچلے گئے

جمعیت علماء جموں وکشمیرکے صدرمولاناپیرمحمدعتیق الرحمن کا محفل سے خطاب

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

چک سواری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء)جمعیت علماء جموں وکشمیرکے صدرسجادہ نشین آستانہ عالیہ فیض پورشریف حضرت علامہ مولاناپیرمحمدعتیق الرحمن نے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ تمام جہانوں کاخالق ومالک ہے۔اللہ تعالیٰ نے انسانیت کی ہدایت وراہ نمائی کے لیے انبیاء کرام ومرسل کودنیامیں مبعوث فرمایا اورتمام انبیاء کرام اپنے اپنے ادوارمیں تشریف لائے اورچلے گئے۔

اللہ تعالیٰ نے روئے زمین پرکوئی چیزموجودنہیں تھی اللہ تعالیٰ نے اپنے نورسے حضورؐکے نورکی تخلیق فرمائی۔اس کے بعدزمین وآسمان بنائے،چاندسورج،ستارے،پہاڑ اوردریابنائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ماسٹراورنگ زیب مسکین پورہ پرائی کے والدمحترم کے ایصالِ ثواب کے سلسلہ میں منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے حضرت سیدناآدم علیہ السلام کوپیدافرمایا پھرحضرت سیدنانوح علیہ السلام کوپیدافرمایا۔

انہوںنے کہاکہ پوری دنیادونبیوں سیدناحضرت آدم علیہ السلام اورحضرت سیدنانوح علیہ السلام کی اولادہے۔حضرت سیدنا نوح علیہ السلام نے بہت لمبی تبلیغ فرمائی پھرحضرت سیدنانوح علیہ السلام کے دورمیں بہت بڑاطوفان آیااورمنکروںکاصفایاہوا۔پھرحضرت نوح علیہ السلام کوحکم ہواکہ کشتی تیارکریں۔حضرت نوح علیہ السلام نے کشتی بنانی شروع کی تومنکروں نے اس مذاق اڑاناشروع کردیاکہ یہ کیاکررہے ہیں۔

جب کشتی تیارہوگئی توپوری روئے زمین پرپانی آگیا جولوگ کشتی میں بیٹھے تھے وہ بچ گئے باقی تمام ہلاک ہوگئے۔جوبیڑے میں بیٹھ گیا وہ منزل کوپہنچ گیا۔انہوںنے کہاکہ اولیاء کاملین ومقبولان بارگاہ کی جس نے سنگت اختیارکی اُسے منزل مل گئی اوروہ کامیاب وکامران ہوگیا۔انہوںنے کہاکہ دنیائے اسلام کی عظیم ہستی مولانا عبدالرحمن جامی جوفارسی زبان بولتے تھے روضہ رسول پرجانے کی تیاری کی تونداآئی کہ جامی تونہیں آسکتا۔

پھرانہوںنے مختلف بھیس بدل کرجانے کی کوشش کی جانورزبح کرکے اُس کی کھال پہن کر جانوروں کی چال چلنے لگاتونداآئی کہ جامی تونہیں آسکتا۔بالآخرمولاناعبدالرحمن جامی کواجازت مل گئی اورروضہ رسول پرحاضری کے بعدالوداعی سلام کیاتونداآئی کہ باسلامت روی وبازآئی دوسری مرتبہ آئے تویہی کلمات دھرائے گئے تیسری مرتبہ نداآئی کہ باسلامت روی اوربازآئی نہ فرمایاجس پرمولاناجامی گھبرائے اورعرضی پیش کی کہ اب بازآئی نہیں فرمایا تونداآئی کہ اے جامی اب تمہاری ملاقات روزمحشرمیں ہوگی اورواپسی کے بعدمولاناجامی کاانتقال ہوگیا۔

انہوںنے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے حضورؐ کوسب سے آخرمیں بھیجاحضورؐ کے بعدنبوت کادروازہ بندہوچکا۔اب قیامت کی صبح طلوع ہونے تک کوئی اورنبی نہیں آسکتا۔انہوںنے کہاکہ انگریزوں نے سازش کی اورمرزاغلام قادیانی کوبھیجااورمسلمانوں کے خلاف یہ فتنہ کھڑاکردیا۔انہوںنے کہاکہ اللہ کاکثرت سے ذکرکرنے والے مرداوراللہ کاکثرت سے ذکرکرنے والی عورتیں اللہ تعالیٰ نے اُن سے اُن کی بخشش کاوعدہ کررکھاہے۔

انہوںنے کہاکہ ساری خدائی رب کی محتاج ہے مگررب کسی کامحتاج نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ پوری دنیاکے یہودوہنودامت مسلمہ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔جنہوںنے اللہ تعالیٰ کی صحیح بندگی کی اورحضورؐ کے اسوہ حسنہ پرعمل کیاوہ کامیاب وکامران ہیں۔اس کے علاوہ محفل سے مولاناحافظ محمدرمضان اورمولانامحمدزبیرنقشبندی نے خطاب کیااورافتتاحی دعاکے بعدلنگرتقسیم کیاگیا۔