گرفتاریاں ، نظربندیاں اوردیگر مشکلات جدوجہد آزادی کشمیر کا حصہ ہیں، ہلال وار

ْسرینگر سنٹرل جیل میں این آئی اے کی طرف سے نظربندوں کو خو ف و ہراس کا نشانہ بنانے کی مذمت

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیرمیںحریت رہنماء اور جموںوکشمیرپیپلز پولٹیکل پارٹی کے سربراہ انجینئرہلال احمدوارنے کہاہے کہ گرفتاریاں،نظربندیاں اور دیگر مشکلات جدوجہد آزادی کشمیر کا حصہ ہے اور ان ہتھکنڈوںسے آزادی پسند رہنمائوں اور کارکنوں کو اپنی حق پر مبنی تحریک آزادی جاری رکھنے سے روکا نہیں جاسکتا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہلال احمد وار نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام نے بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے کا عزم کررکھا ہے اور اس سلسلے میں وہ کوئی بھی قربانی پیش کرنے سے دریغ نہیں کریںگے۔ انہوںنے بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے سرینگر سینٹرل جیل پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ این آئی اے نے جیل کو ایک جنگی زون میںتبدیل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ این آئی اے نے جیل پر تیزی سے چھاپہ مارا اور سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں جیل میں داخل ہو گئی اور ڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیاگیا۔ حریت رہنماء نے کہاکہ جیل کی حدود ایک وار زون کا منظر پیش کرر ہی تھی اور کشمیری نظربندوںکو بد ترین ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ تلاشی کے بہانے کشمیری نظربندوںمختلف طریقوںسے ہراساںاورپریشان کیاگیا۔انہوںنے واضح کیاکہ اس طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیر کے آزادی پسند عوام کے جذ بہ حریت کو کمزور نہیں کیاجاسکتا۔انہوںنے جیل میں نظربندوں کے ساتھ انتقامی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ان ہتھکنڈوںنے جدوجہد آزادی کشمیر پر ہمارے ایمان کو مزید پختہ کردیاہے۔

متعلقہ عنوان :