سونیا گاندھی کا حزب اختلاف کی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ

یہ ایک اچھا موقعہ ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما وں کو ایک دوسرے کے قریب آنیاور غیر رسمی طور پر ملنے کا موقع ملا،کانگریس رہنما

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) بھارت کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی نے حزب اختلاف کی 20 جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق عشائیہ کا مقصد 2019 میں ہونے والے انتخابات سے قبل وسیع پیمانے پر اتحاد قائم کرنے کے امکانات کو تلاش کر نا ہے۔رہنماوں کے مطابق اس اقدام سے سیاسی جما عتوں کے درمیان دوستی کو فروغ حا صل ہو گا۔سو نیا گاندھی نے عشائیہ کے بعد اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ یہ ایک اچھا موقعہ ہے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنما وں کو ایک دوسرے کے قریب آنیاور غیر رسمی طور پر ملنے کا موقع ملا۔