عراقی وزیراعظم کے سیکیورٹی انچارج کو قتل کردیا گیا،3محافظ زخمی

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کے سیکیورٹی انچارج جنرل شریف اسماعیل کو قتل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ اسپیشل فورس کے کمانڈر اور وزیراعظم حیدر العبادی کے سیکیورٹی انچارج شریف اسماعیل کو بغداد واپس آتے ہوئے عسکریت پسندوں نے حملہ کرکے ہلاک کردیا، کمانڈر شریف اسماعیل وزیراعظم کے دورے کے حفاظتی انتظامات کو مکمل کرنے کے لیے صوبے نینوا گئے تھے جہاں سے واپسی کے دوران عسکریت پسندوں نے انہیں قتل کر دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نینوا کے علیحدگی پسند جنگجووں کے گروپ نے ایک چیک پوسٹ پر اس وقت حملہ کردیا جب جنرل شریف اسماعیل وزیراعظم کے دورے کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو آخری شکل دینے کے لیے وہاں ٹہرے تھے، عسکریت پسندوں کے حملوں میں شریف اسماعیل موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور ان کے تین محافظ زخمی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :