افغان صوبہ ہلمند میں کابم دھماکہ،2 پولیس اہلکار ہلاک

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 6ہے ،ذرائع

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) افغانستان کے صوبہ ہلمند میں کار بم دھماکے میں 2 بارڈر پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ بدھ کوافغان میڈیا کے مطابق صوبہ ہلمند کے ضلع ناد علی میں سرحدی پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ ان کے قریب ایک کار میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ کار میں ریموٹ کنٹرول بم نصب تھا۔

(جاری ہے)

گورنر ہلمند کے ترجمان عمر زواک نے کہا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے جب کہ تحقیقاتی ادارے دھماکے کی وجوہات کا تعین کر رہے ہیں، دھماکے کے فورا بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، دہشت گردوں کو بھاگنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔افغان خبررساں ادارے طلوع نیوز کے مطابق ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 6ہے ۔ تاہم ابھی تک کسی انتہا پسند گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :