شاہد کپور ’’وہ کون تھی‘‘کے ری میک میں جلوہ گر ہونگے

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء)بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے فلم ' پدماوت' میں جو کردارادا کیا اس کے بعد انڈسٹری میں شاہد کی مانگ میں اضافہ ہوگیاہے۔

(جاری ہے)

بہترین اداکاری کے باعث شاہد کو نئی فلمیں مل رہی ہیں۔ انہیںماضی کی مشہور ہندی فلم 'وہ کون تھی' کے ری میک میں کاسٹ کرنے کی اطلاعات ہیں۔ہدایتکار راج کھوسلا کی فلم میں مرکزی کردار منوج کمار نے نبھایاتھا۔ان کیساتھ مشہور اداکارہ سادھنا نے اہم کردار ادا کیا تھا۔