’’باغی ٹو‘‘ کا نیا گیت جاری ‘ فلم 30مارچ کو ریلیز کی جائیگی

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) بالی وڈ کی نئی فلم ' باغی ٹو' کا نیا گیت جاری کردیاگیا۔ لو سفر کے نام سے فلم باغی ٹو کے گیت کی وڈیو جاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کا یہ گیت اداکار ٹائیگر شروف اور دیشا پٹنی پر فلمایاگیاہے۔یہ ہندی سینما کی نئی ایکشن اور رومانوی فلم ہے جس میں ٹائیگر شروف اور دیشا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔اس سے قبل فلم کے کئی گیت پیش کئے جاچکے ہیں جنہیں یوٹیوب پر بے پناہ مقبولیت حاصل ہورہی ہے۔فلم رواں ماہ 30 مارچ کو ریلیز کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :