فلم ’’ریس 3 ‘‘ کی ریلیز سے قبل ہی بوبی دیول کو ایک اور فلم مل گئی

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار بوبی دیول پر فلم ’ریس 3‘ کی ریلیز سے پہلے ہی قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی اور انہوں نے ایک اور بڑی فلم سائن کرلی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوبی دیول فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی ریلیز سے پہلے ہی انہیں ساجد ناڈیا والا کی فلم ’ہاوس فل‘ کے چوتھے سیکوئل میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔بوبی دیول نے اکشے کمار کے مدمقابل فلم ’ہاوس فل 4‘ سائن بھی کرلی ہے اور یہ فلم اگلے سال دیوالی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔فلم ’ہاوس فل‘ کے تینوں سیکوئل سپرہٹ ثابت ہوئے ہیں اور باکس آفس پر کروڑوں کی کمائی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :