ممبئی پولیس نے ادت نارائن کے بیٹے کو گرفتار کرلیا

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) ممبئی پولیس نے ادت نارائن کے بیٹے ادتیا نارائن کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ادت نارائن کے بیٹے ادتیا نارائن ایک بار پھر قانونی مشکل میں پھنس گئے ہیں، ممبئی کے علاقے ورسوا میں اپنی گاڑی سے رکشے کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور اور اس میں موجود مسافر زخمی ہوگئے اور اس حوالے سے انہوں نے پولیس سے رپورٹ درج کروائی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ادتیا نارائن کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حراست میں لے لیا جب کہ ان کا طبی معائنہ بھی کیا گیا آیا وہ گاڑی چلاتے وقت نشے میں تو نہیں اور اگر رپورٹ میں یہ ثابت ہوجائے کہ تو وہ بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :