پروین رحمان کی زندگی پرمبنی فلم نے عالمی ایوارڈ جیت لیا

بدھ 14 مارچ 2018 16:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2018ء) کراچی کی معروف سماجی کارکن پروین رحمن کی زندگی اور جدوجہد پر بنی ڈاکیومینٹری فلم نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

پروین رحمن کی زندگی پر ڈائریکٹر مہرا عمر کی جانب سے بنائی گئی ڈاکیومینٹری فلم پروین رحمن دی ربل اپٹیمسٹ نے نیپال میں ہونے والے ہیومن رائٹس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایوارڈ اپنے نام کیا جب کہ اس فلمی میلے میں دنیا بھر کے 60سے زائد ملکوں کی جانب سے ڈاکیومینٹری فلمیں پیش کی گئیں۔

ہیومن رائٹس انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا اختتام 10مارچ کو ہوا جہاں پروین رحمن کی زندگی پر بنی ڈاکیومینٹری فلم پیش کی گئی کھٹمنڈو میں ہونے والی فلم فیسٹیول میں 67منٹ پر مبنی پروین رحمن کی زندگی پر بنائی گئی فلم کی خصوصی اسکریننگ کی گئی جس کے بعد جیوری نے فلم کے لیے عالمی ایوارڈ کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :